LIVE

ویڈیو: ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد مریم اور شہباز نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی

ویب ڈیسک
September 29, 2022
 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد مریم اور شہباز نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ن لیگ کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز اور وزیراعظم شہباز شریف ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا رہے ہیں۔ اس کے بعد مریم نواز وہاں موجود دیگر لیگی رہنماؤں کو بھی مٹھائی کھلاتی ہیں۔

فیصلے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز کی ملاقات کی ایک اور ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف کو مریم نواز کو مبارکباد دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو میں شہباز شریف نے مریم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’انشاء اللہ ابو بھی جلد واپس آئیں گے۔‘

خیال رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی 7 سال کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کر دیا ہے۔

احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کو 7 سال اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی، مریم نواز کو جرم میں معاونت کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔

ایون فیلڈ کیس میں ہی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو 10 سال قید کی سز اسنائی گئی تھی۔