LIVE

جب بھی بری طرح ہارتے ہیں تو یہ پریس کانفرنس کیلئے مجھے بھیجتے ہیں: شان ٹیٹ

ویب ڈیسک
October 01, 2022
 

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پریس کانفرنس میں بولا گیا جملہ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دی، انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ نے 88 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی اور پاکستانی بولرز کو ناکوں چنے چبوائے۔

اس شکست کے بعد جب قومی ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ پریس کانفرنس کے لیے آئے تو انہوں نے کہا کہ جب بھی ہم بری طرح ہارتے ہیں تو یہ مجھے بھیجتے ہیں۔

شان ٹیٹ کا پریس کانفرنس کے دوران کہا گیا یہ جملہ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہا ہے اور اس پر طرح طرح کی مزیدار میمز بھی بنائی جا رہی ہیں۔