کھیل
Time 01 اکتوبر ، 2022

ویڈیو: انگلینڈ کے ہاتھوں شکست، ننھا فین بھی بابر اعظم سے ناراض

انگلینڈ نے گزشتہ روز کھیلے گئے چھٹے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 3-3 سے برابر کردی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 170 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 15 ویں اوور میں پورا کر لیا۔

میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ جانے والے خواتین اور بچوں سمیت تمام شائقین نے قومی ٹیم کی شکست پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جہاں اپنی بھڑاس نکالی تو وہیں سیریز کے فائنل میں گرین شرٹس سے جیت کی امید بھی لگا لی۔

پاکستان کی شکست کے بعد قذافی اسٹیڈیم سے مایوس چہروں کے ساتھ باہر نکلنے والے تماشائیوں میں ایک ننھا سا معصوم فین بھی شامل تھا جس کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم سے خوش نہیں ہوں۔

سبز اور سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہنے چہرے پر پاکستانی پرچم بنائے معصوم کرکٹ فین کا کہنا تھا آج کے میچ میں پاکستانی ٹیم بہت گندا کھیلی، پاکستانی ٹیم کو اچھا کھیلنا چاہیے۔

ننھے کرکٹ فین کا کہنا تھا کہ آج مجھے بہت دکھ ہوا، میں بابر اعظم سے ناراض ہوں۔

مزید خبریں :