LIVE

فیصل قریشی کی کامران اکمل کو بولڈ کرنےکی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
October 06, 2022
 

ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے/ فائل فوٹو

اداکار فیصل قریشی کی ایک میچ میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کو آؤٹ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے۔

یہ ویڈیو پرانی ہے جو فیصل قریشی کی جانب سے دو روز قبل اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی۔

مذکورہ ویڈیو سلیبریٹی کرکٹ میچ کی ہے جس میں فیصل قریشی سمیت متعدد پاکستانی اداکار تھے جنہوں نے قومی کرکٹرز کے ساتھ میچ کھیلا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس شاندار طریقے سے فیصل نے کامران اکمل کی وکٹ لی، اداکار نے کیپشن میں یہ بھی لکھا 'ہاں بھئی، کیا خیال ہے؟'

ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔