کھیل
Time 05 اکتوبر ، 2022

'اُلٹا لٹک کے ٹریننگ کریں؟'، شاداب خان کا مشورہ دینے والے مداح سے سوال

پہلے شیڈی، پھر شیڈی بھائی اور پھر شیڈی بھائی جان ہوگئے، شاداب کا آل راؤنڈر افتخار احمد کو جواب__فوٹو: فائل
پہلے شیڈی، پھر شیڈی بھائی اور پھر شیڈی بھائی جان ہوگئے، شاداب کا آل راؤنڈر افتخار احمد کو جواب__فوٹو: فائل

 قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان مداح کے مشورے پر طیش میں آگئے۔

گزشتہ روز شاداب خان کی سالگرہ کے موقع پر انہیں قومی کرکٹرز کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دی گئی، آل راؤنڈر افتخار احمد نے شاداب کے لیے لکھا 'سالگرہ مبارک شاداب بھائی جان'۔

جواب میں شاداب خان نے مذاق میں کہا 'پہلے شیڈی، پھر شیڈی بھائی اور  پھر شیڈی بھائی جان ہوگئے'۔

شاداب کی ٹوئٹ پر ایک صارف نے مشورہ دیا کہ 'یہ شیڈی شوڈی کا چکر چھوڑیں اور برائے مہربانی ورلڈ کپ پر فوکس کریں'۔

شاداب نے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ' ابھی نیوزی لینڈ میں آدھی رات ہو رہی ہے، فزیو نے کہا ہے کہ آرام کریں، اگر آپ کہتے ہیں تو الٹا لٹک کر ٹریننگ شروع کر دیں؟'

خیال رہے کہ  گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے لاہور سے نیوزی لینڈ پہنچی تھی، سہ فریقی سیریز کے بعد آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شروع ہو گا۔

مزید خبریں :