LIVE

پاکستان سے محبت اپنی جگہ لیکن انگلش ٹیم کے جیتنے کی زیادہ خوشی ہے، والد معین علی

ویب ڈیسک
October 06, 2022
 

دورہ پاکستان کیلئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے معین علی کے والد منیر علی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنا معین علی کا خواب تھا جو پاکستان کو اس کی سرزمین پر ہرانے کے بعد پورا ہوا ہے۔

معین علی کے والد نے کہا کہ ہمارے لیے بہت خوشی کا لمحہ ہے، پاکستان سے محبت اپنی جگہ لیکن انگلینڈ ٹیم کے جیتنے کی زیادہ خوشی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انگلینڈ کی ٹیم نے 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کیا اور 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 3-4 سے اپنے نام کی۔

انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر انجری کی وجہ سے میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے، اس دوران کپتانی کے فرائض معین علی نے انجام دیے تھے۔