کھیل
Time 03 اکتوبر ، 2022

انگلش کپتان معین علی کو لاہور سے زیادہ کراچی کے کھا نے بھاگئے

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی کو  لاہور سے زیادہ کراچی کے کھا نے بھا گئے ۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اتوار کو پاکستان ٹیم کو ساتویں میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی نے کہا کہ سیریز ہمارے لیے بہت اچھی رہی، جس طرح کھلاڑیوں نے کھیلا بہت اچھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مہمان نوازی بہت کمال  تھی،لاہور کی نسبت کراچی کے کھانے زیادہ بہتر تھے۔

معین علی نے کہا کہ مسلسل 2 میچ ہارنے کے بعد سیریز میں کم بیک کیلئے محنت کی ضروت تھی ،خوشی ہے کہ بیٹرز اور بولرز نے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے سیریز جیتی۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں سینیئرز کی واپسی سے کمبی نیشن مزید بہتر ہوگا جبکہ ورلڈکپ سے قبل 7 میچز کھیلنے سے کافی فائدہ ہوا ہے۔

 یاد رہے کہ اتوار کو 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 67 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-4 سے اپنے نام کرلی۔

مزید خبریں :