LIVE

فاشسٹ لیڈروں کی حلف برداری دیکھیں تو بالکل وہی حالات عمران خان کے ہیں: شاہد خاقان عباسی

ویب ڈیسک
October 06, 2022
 

فوٹو: فائل

سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فاشسٹ لیڈروں کی حلف برداری دیکھیں تو بالکل وہی حالات عمران خان کے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں بات چیت کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران کے مارچ میں اگر خدانخواستہ لاشیں گر گئیں تو ذمے داری عمران خان کی ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا حق ہے کہ وہ کسی بھی وقت نئے آرمی چیف کی تعیناتی کر دیں،  آرمی چیف نے کہہ دیا ہے کہ ایکسٹینشن نہیں ہوگی یہ خوش آئند بات ہے۔