انٹربینک تبادلہ میں مسلسل دسویں روز ڈالر کی قدر کم ہوئی ہے۔
انٹربینک میں آج ڈالر کا بھاؤ 2 روپے کم ہوا، کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 221.94 روپے ہے۔
انٹربینک میں 22 ستمبر سے ڈالر 17.77 روپے سستا ہوا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 3.50 روپے کم ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 223.50 روپے ہے۔