05 اکتوبر ، 2022
چند روز کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 16 روپے 71 پیسے کی کمی واقع ہو چکی ہے۔
آج بروز بدھ کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 70 پیسے سستا ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 223 روپے 94 پیسے ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ انٹر بینک کے آٹھویں کاروباری سیشن میں امریکی ڈالر 16 روپے 71 پیسے سستا ہو چکا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے پاکستان کے قرضوں میں 1950 ارب روپے کی کمی آئے گی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 227 روپے ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.50 روپے سستا ہوا ہے۔