LIVE

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

ویب ڈیسک
November 02, 2022
 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 78 پیسے مہنگا ہوا— فوٹو: فائل

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج معمولی اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 78 پیسے مہنگا ہوا۔

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 221.43 روپے ہے، انٹربینک میں گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 220.65 روپے تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے اضافے سے 227 روپے ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان