LIVE

ویڈیو: پاک جنوبی افریقا میچ سے قبل سڈنی میں کراچی اور لاہور جیسا ماحول

فیضان لاکھانی
November 03, 2022
 

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج اہم میچ سے قبل پاکستانی فینز نے سڈنی کی سڑکوں پر ہی کراچی اور لاہور سا ماحول بنادیا۔

 آج پاکستان اور جنوبی افریقا کا مقابلہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ہونا ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

میچ سے قبل پاکستانی مداحوں کا جوش و خروش دیدنی ہے، مداحوں نے سڈنی کی سڑکوں پر ہی کراچی اور لاہور سا ماحول بنادیا ہے،  فینز گلی گلی ملی نغمے گنگناتے رہے۔

فینز بس لے کر پاکستان ٹیم کے ہوٹل بھی پہنچے اور  پلیئرز کے باہر آتے ہی فینز نے بھرپور نعرے بازی کی، مداحوں نے  قومیکھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔

فینز سے بھری بس قومی ٹیم کی بس کے ساتھ اسٹیڈیم پہنچی۔

ڈبل ڈیکر بس پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے سڈنی کی سڑکوں کا چکر لگاتے یہ فینز پُر امید ہیں کہ آج پاکستان کو فتح حاصل ہوگی۔