کھیل
Time 03 نومبر ، 2022

پاکستان سے اہم ترین میچ سے کچھ گھنٹے قبل روسو کی ٹوئٹ وائرل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آج اہم میچ سڈنی میں ہونے جارہا ہے—فوٹو: فائل
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آج اہم میچ سڈنی میں ہونے جارہا ہے—فوٹو: فائل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف اہم میچ سے کچھ گھنٹے قبل جنوبی افریقی بیٹر رائیلی روسو نے ٹوئٹ کی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے مصدقہ اکاؤنٹ سے جاری بیان میں رائیلی روسو نے لکھا کہ ' آج کچھ اچھے اور پرانے دوستوں کے خلاف بڑی جنگ ہے جو کہ ایک حیرت انگیز تجربہ ثابت ہوگا'۔

افریقی بیٹر نے مداحوں سے میچ کے حوالے سے سوال بھی کیا اور پوچھا 'آج کے مقابلے میں جنوبی افریقا اور پاکستان میں سے کون فاتح قرار پائے گا؟'

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آج اہم میچ سڈنی میں ہونے جارہا ہے، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

گروپ 2 کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو اس وقت جنوبی افریقا 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ پاکستان کے صرف 2  پوائنٹس ہیں اور قومی ٹیم پانچویں نمبر پر ہے۔

مزید خبریں :