LIVE

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس ڈی لسٹ کردیا

نوشین یوسف
November 06, 2022
 

فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) غیر ملکی فنڈنگ کیس ڈی لسٹ کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سےکاز لسٹ میں پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 7 نومبر  رکھی گئی تھی، اب الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ سماعت کی اگلی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔

خیال رہےکہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 19 ستمبرکو  6 ہفتوں کے لیے ملتوی کی گئی تھی۔