LIVE

دلہن 3 لاکھ روپے لیکر فرار، بارات لانے والا دلہا خالی ہاتھ لوٹ گیا

ویب ڈیسک
November 11, 2022
 

مخدوم رشید ملتان سے دلہا بارات لیکر خانیوال پہنچا تو پتہ چلا دلہن اور گھر والے موجود نہیں— فوٹو:فائل

خانیوال میں ملتان سے بارات لےکر آنے والے دلہے کے ساتھ فراڈ ہوگیا۔

مخدوم رشید ملتان سے دلہا بارات لیکر خانیوال پہنچا تو پتہ چلا دلہن اور گھر والے موجود نہیں۔

دلہا کا کہنا تھاکہ بارات لایا مگر دلہن اور اُس کے گھر والے  نہیں، دلہن کے گھر والوں کو 3 لاکھ روپے بھی دیے تھے۔

دلہا نے بتایا کہ جاننے والوں نے رشتہ کراویا تھا۔

دلہا نے کارروائی کیلئے تھانا سٹی میں درخواست جمع کروادی۔