LIVE

سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک
November 15, 2022
 

ایک ہزار روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 57 ہزار روپے ہوگیا ہے—فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی قیمت ایک ہزار روپے بڑھی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 57 ہزار روپے ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 851 روپے اضافے سے ایک لاکھ 34 ہزار 602 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ اٹھارہ ڈالر اضافے سے 1775 ڈالر فی اونس ہے۔