LIVE

سیف علی خان کا بڑا بیٹا بالی وڈ میں بطور اداکار قدم رکھنے کو تیار

ویب ڈیسک
November 18, 2022
 

فوٹو:فائل

بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کے بڑے صاحبزادے ابراہیم اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابراہیم علی خان کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم سے بطور اداکار اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق اس فلم کی ہدایتکاری بالی وڈ اداکار بومن ایرانی کے بیٹے کیوز سرا نجام دیں گے۔یہ فلم 2023 میں ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے سے قبل ابراہیم علی خان کرن جوہر کی آنے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔