LIVE

ایرانی انقلاب کے بانی امام خمینی کے گھر کو مبینہ طور پر آگ لگا دی گئی

ویب ڈیسک
November 19, 2022
 

فوٹو: فائل

ایران میں نامعلوم افراد نے ایرانی انقلاب کے بانی امام خمینی کے پرانے گھر کو مبینہ طور پر آگ لگا دی۔

ایرانی شہر خمین میں واقع امام خمینی کی جائے ولادت کو نامعلوم افراد کی جانب سے آگ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا کے مطابق امام خمینی کے پرانے گھر کو گزشتہ شام آگ لگائی گئی تاہم خبرایجنسی کا کہنا ہے آزادانہ طورپرواقعے کی تاریخ کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے نے امام خمینی کے گھر کو آگ لگانے کی تردید کر دی ہے۔