LIVE

امریکی ریاست ورجینیا کے سپر اسٹور میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

ویب ڈیسک
November 23, 2022
 

فوٹو: امریکی میڈیا

امریکی ریاست  ورجینیا کے وال مارٹ سپر اسٹور میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور  بھی مارا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ورجینیا کے چیسپیک شہر میں تھینکس گِونگ ڈے منانےکی چھٹی سے قبل پیش آیا۔

پولیس نے واقعے میں 6 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  انہیں یقین ہے کہ حملہ آور ایک ہی تھا جو ہلاک ہوگیا ہے تاہم پولیس نے یہ واضح نہیں کیا کہ مشتبہ حملہ آور کی موت کیسے ہوئی۔

وال مارٹ انتظامیہ نے اپنے بیان میں اس المناک واقعے پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔