LIVE

جاپان نے چار بار ورلڈ چیمپئن رہنے والی جرمنی کو 1-2 سے شکست دے دی

ویب ڈیسک
November 23, 2022
 

جاپان کی جانب سے پہلا گول 75 ویں منٹ میں ریٹسو دوان نے کرکے مقابلہ برابر کیا جبکہ کھیل کے 83 ویں منٹ میں تاکوما نے ایک اور گول کرکے جاپان کو ایک گول کی برتری دلادی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی— فوٹو : سوشل میڈیا

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں آج ایک اور اپ سیٹ ہوا ہے، ایشین سپر پاور جاپان کی ٹیم نے یورپی ہیوی ویٹ ٹیم جرمنی کو اپ سیٹ شکست دے دی۔

گروپ ای کے اس میچ میں جاپان نے چار بار ورلڈ چیمپئن رہنے والی ٹیم جرمنی کو 1-2 سے شکست دی۔ جرمنی کا واحد گول لائیکے نے 33 ویں منٹ میں اسکور کیا۔

اس کے بعد جاپان کی جانب سے پہلا گول 75 ویں منٹ میں ریٹسو دوان نے کرکے مقابلہ برابر کیا جبکہ کھیل کے 83 ویں منٹ میں تاکوما نے ایک اور گول کرکے جاپان کو ایک گول کی برتری دلادی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ جاپان کی یہ جرمنی کیخلاف یہ پہلی فتح ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب نے ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم ارجنٹائن کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔