LIVE

ملیر واقعہ: ’خدشہ ہے بچیوں کو بیہوش کرکے قتل کیا گیا‘ ، پوسٹ مارٹم رپورٹ جیو کو موصول

طلحہ ہاشمی
November 30, 2022
 

بچیوں کے جسم پر مزاحمت کے نشانات نہیں تھے اور اس خدشے کو رد نہیں کیا جاسکتا کہ بچیوں کو بے ہوش کیا گیا ہو: پولیس سرجن/ فائل فوٹو

کراچی: جیونیوز نے ملیر شمسی سوسائٹی میں گھر کے سربراہ کے ہاتھوں قتل کی جانے والی خاتون اور  بچیوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ حاصل کرلی۔

پولیس  سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے بتایا کہ بچیوں کے جسم پر مزاحمت کے نشانات نہیں تھے اور اس خدشے کو رد نہیں کیا جاسکتا کہ بچیوں کو بے ہوش کیا گیا ہو، اسی لیے کیمیکل ایگزامینیشن کے لیے نمونے لے لیے ہیں۔

پولیس سرجن کے مطابق مقتول خاتون کے جسم پر مزاحمت کے نشانات ہیں جو ان کے ہاتھوں پر ہیں جب کہ خاتون کے جسم پر بھی زخموں کے کئی نشانات ہیں۔

پولیس سرجن نے مزید بتایا کہ  تمام مقتولین کی موت گلے پر چھری کے وار سے ہوئی اور  زخمی فواد نے اس کے بعد خود کو مارنے کی کوشش کی۔

دوسری جانب ایس ایس پی کورنگی ساجد سدوزئی کاکہنا ہےکہ ہم نے مقتولہ کے بھائی کو مقدمہ درج کروانے کا کہا ہے، اگر مقتولہ کا بھائی مقدمہ درج نہیں کراتا تو سرکار کی مدعیت میں درج کیا جائے۔