LIVE

بھارتی سنگر کی 6 لڑکیوں سے شادی، بیوی کیساتھ گھومتے دوسری کے بھائی نے پکڑ لیا

ویب ڈیسک
November 30, 2022
 

چھوٹو کمار کی بیوی منجو کے بھائی نے اپنے بہنوئی کو دوسری عورت کے ساتھ دیکھ کر روکا تو اس نے بتایا کہ یہ میری بیوی ہے۔ فوٹو فائل

بھارت میں 6 خواتین سے شادی کرنے والے سنگر کو ایک بیوی کے بھائی نے دوسری بیوی کے ساتھ گھومتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے چھوٹو کمار کی 4 مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والی 6 خواتین کے ساتھ شادی کا بھانڈا اس وقت پھوٹا جب ایک بیوی کے ساتھ گھومتے ہوئے دوسری بیوی کے بھائی نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چھوٹو کمار کے پہلی بیوی سے 4 بچے ہیں جبکہ دوسری بیوی جس سے اس کے دو بچے تھے اسے اس نے چھوڑ دیا تھا۔

چھوٹو کی بیوی منجو کے بھائی نے اپنے بہنوئی کو جموئی ریلوے اسٹیشن پر دوسری عورت کے ساتھ دیکھ کر روکا تو اس نے بتایا کہ یہ میری بیوی ہے۔

منجو کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی کی 2018 میں چھوٹو کمار کے ساتھ شادی ہوئی تھی، تقریباً ڈیڑھ برس پہلے چھوٹو دوا لینے گیا اور غائب ہو گیا، چھوٹو کمار نے ہمیں دھوکا دیا اس نے ایک اور عورت سے بھی شادی کر رکھی ہے جس سے اس کے 4 بچے ہیں۔

دوسری جانب چھوٹو کمار کے سالے کا کہنا تھا کہ میری بہن اتنے طویل عرصے سے اپنے شوہر کا انتظار کر رہی ہے اور چھوٹو دوسری عورت کو اپنی بیوی بتا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش اس بات کا انکشاف ہوا کہ چھوٹو کمار پیشے کے اعتبار سے سنگر ہے اور اس نے چائنا واریہ، سندر کند، رانچی، سنگرام پور، دلی اور دیو گڑھ میں بھی خواتین سے شادیاں کی ہیں۔