LIVE

حیدرآباد: کرپشن ثابت ہونے پر 6 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا

ویب ڈیسک
December 01, 2022
 

مجرمان میں شامل پیربخش سموں کلرک اور محبوب ہالے پوٹواکاؤنٹنٹ تھے جب کہ مشتاق شیخ اور اللہ بچایو ٹریژری آفس کے ملازم تھے/ فائل فوٹو

حیدرآباد کی احتساب عدالت نے بیورو آف کریکیولم جامشورو کے فنڈز میں 738 ملین روپے کی خوردبرد ثابت ہونے پر ریفرنس میں نامزد تمام 6 ملزمان کو 10،10 سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔

مجرمان میں شامل پیربخش سموں کلرک اور محبوب ہالے پوٹواکاؤنٹنٹ تھے جب کہ مشتاق شیخ اور اللہ بچایو ٹریژری آفس کے ملازم تھے ۔

ملزمان میں مظفر سموں اور مستنصرسموں بھی شامل ہے،جرم ثابت ہونے پر تمام 4 سرکاری ملازمین 10سال کے لیے نااہل بھی قراردے دیے گئے ہیں۔