LIVE

حکومت نے ڈاکٹر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کردیا

نوشین یوسف
December 02, 2022
 

ڈاکٹر اسد مجید کا تعلق فارن سروسز پاکستان سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں/ فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے ڈاکٹر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کردیا۔

ڈاکٹر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر اسد مجید کا تعلق فارن سروسز  پاکستان سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر اسد مجید اس وقت بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانے میں ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں۔

نوٹیفکیشن کاعکس