Time 23 اپریل ، 2022
پاکستان

وزیر اطلاعات نے اسد مجید سے متعلق ذرائع سے سامنے آنیوالی خبر کی تردید کردی

اسلام آباد: وزیر اطلاعات نے امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید سے متعلق پھیلائی جانے والی خبر کی تردید کردی۔

مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اسد  مجید کے حوالے سے مراسلے پر ذرائع سے پھیلائی جانے والی خبر فیک نیوز ہے۔

انہوں نے کہا  کہ فیک نیوز پھیلانا غیراخلاقی اور غیر قانونی ہے، یہ عوام کی خدمت نہیں ، غیر ذمہ دارانہ رویہ مسترد کرنا ہر کسی کی ذمہ داری ہے لہٰذا فیک نیوز کو مسترد کریں۔


مزید خبریں :