LIVE

والدہ کی بیماری میں مدد کرنے پر جڑواں بہنوں نے ایک ہی لڑکے سے شادی کرلی

ویب ڈیسک
December 04, 2022
 

بھارت میں جڑواں بہنوں نے ایک ہی لڑکے سے شادی کرلی اور ان کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع سولاپور میں آئی ٹی انجینیئرز جڑواں بہنوں رنکی اور پنکی نے ایک ہی لڑکے سے پسند کی شادی کی ہے۔

آئی ٹی انجینیئرز جڑواں بہنیں ممبئی میں کام کرتی ہیں اور دلہا کا بھی ممبئی میں ٹریول ایجنسی کا بزنس ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ والد کی وفات کے بعد دونوں بہنیں والدہ کے ساتھ رہائش پذیر تھیں اور والدہ کی بیماری کے دوران اتل نے بہنوں کی کافی مدد کی جس سے متاثر ہوکر دونوں بہنوں نے اتل سے ایک ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں خاندانوں نے  بہنوں کے فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں کیا جس کے بعد یہ شادی 2 دسمبر کو ہوئی۔

ان کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے جڑواں بہنوں سے ایک ساتھ شادی پر دلہا کے خلاف دفعہ 494 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، اس دفعہ کے تحت بیوی کی زندگی میں دوبارہ شادی کرنا قابل سزا جرم ہے۔