LIVE

اداروں کے خلاف تقریر :شہباز گل کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج

طلحہ ہاشمی
December 06, 2022
 

کراچی کے بریگیڈ تھانے میں شہری محمد سعید کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے: پولیس— فوٹو: فائل

اداروں کے خلاف تقریر کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  رہنما شہباز گل کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ‏کراچی کے بریگیڈ تھانے میں اداروں کے خلاف تقریر پر شہباز گِل کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی پر شہری محمد سعید کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔