LIVE

عمران خان پنجاب کابینہ میں توسیع سےلاعلم نکلے

ویب ڈیسک
December 07, 2022
 

فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پنجاب کابینہ میں توسیع سےلاعلمی کا اظہارکیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے خیال کاسترو سےکہا کہ انہیں علم نہیں تھا کہ آپ وزیر بن رہے ہیں، وہ تو سمجھے تھےکہ انہیں کسی محکمے کی سربراہی دی جارہی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کا کہنا تھا کہ چلیں کوئی بات نہیں لیکن آپ کے وزیر بننے سے ہمارے بیانیےکو نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہےکہ لاہور میں آج پی ٹی آئی کے رہنما خیال کاسترو نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اُٹھایا ہے۔