LIVE

کراچی ٹیسٹ: پاکستان کا متبادل کھلاڑی ڈائریا میں مبتلا، اسپتال منتقل

عبدالماجد بھٹی
December 29, 2022
 

کامران غلام کو ڈائریا کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے: پی سی بی۔ فوٹو فائل

کراچی ٹیسٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے متبادل کھلاڑی کامران غلام ڈائریا میں مبتلا ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کامران غلام کو ڈائریا کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سلمان علی آغا بھی فلو کے باعث گراؤنڈ میں نہیں آئے اور ان کی جگہ حسن علی فیلڈنگ کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز بابر اعظم بھی فلو کے باعث کافی دیر بعد میدان میں اترے تھے۔