LIVE

چین: کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد اسپتالوں میں رش، ایک ہفتے میں 13 ہزار اموات

ویب ڈیسک
January 22, 2023
 

چین میں نئے قمری سال کی چھٹیاں شروع ہونے پر وائرس مزید پھیلنے کا خدشہ ہے: خبرایجنسی/ فائل فوٹو

کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد سے چین کے اسپتالوں میں مریضوں کا رش لگ گیا ہے اور  ایک ہفتے میں 13 ہزار سے زائد اموات سامنے آئی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق چین میں 13 سے 19 جنوری کے دوران کورونا سے تقریباً 13 ہزار  نئی اموات ریکارڈ ہوئیں، ان اموات میں گھر پر ہونے والی ہلاکتیں شامل نہیں ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد سے چین کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کا رش لگ گیا ہے جس کیلئے ماہرین پہلے ہی خبردار کرچکے ہیں کہ چین میں کورونا وائرس کی لہرعروج پر ہے۔

خبر ایجنسی کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ چین میں 8 سے 12 جنوری کے دوران اسپتالوں میں تقریبا 60 ہزار اموات کا انکشاف کیا گیا تھا۔

طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چین میں نئے قمری سال کی چھٹیاں شروع ہونے پر  کورونا وائرس مزید پھیلنے کا امکان ہے۔