LIVE

ویڈیو: فواد چوہدری کا وہ بیان جس وجہ سے ان کی گرفتاری عمل میں آئی

ویب ڈیسک
January 25, 2023
 

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی جانب سے گزشتہ روز الیکشن کمیشن اور دیگر حکام کو دھمکیاں دینے پر ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’ہم الیکشن کمیشن، ان کے ممبران کو، ان کے خاندانوں کو اور یہ جو لوگ ہیں ان کو وارن کرتے ہیں اگر ہمارے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ ہوا تو انہیں اسے واپس پے کرنا پڑے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے بڑا صبر اور احتیاط کی لیکن یہ معاملہ چلنے کا نہیں، یہ جو لوگ یہ نگران حکومت میں لگ رہے ہیں، چاہے وہ چیف منسٹر ہو، الیکشن کمشنر ہو یا باقی لوگ ہوں، آپ یہاں تین مہینے، چار مہینے یا سال کے لیے ہیں،  آپ لوگوں کا پیچھا ہم آپ اس وقت تک کریں گے جب تک قرار واقعی سزا نہ دے دیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے تھانہ کوہسار میں درج کرائے گئے مقدمے  کے بعد فواد چوہدری کو لاہور میں رات گئے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔