25 جنوری ، 2023
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کو پولیس نے لاہور سے گرفتار کر لیا۔
پولیس نے فواد چوہدری کو لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے دو ویڈیوز شیئر کیں جس میں ان کا دعویٰ تھا کہ فواد چوہدری کو اس گاڑی میں لےجایا گیا۔
بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے فواد چوہدری کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خلاف تھانہ کوہسار میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا جس کے مطابق فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو ان کے فرائض منصبی سے روکنے کے لیے ڈرایا دھمکایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں الیکشن کمیشن کو منشی قرار دیا تھا اور الیکشن کمیشن کو دھمکی دی تھی زیادتیوں کا سلسلہ نہ رکا تو انہیں اسے ادا کرنا پڑے گا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا پولیس کو دعوت دیتے ہیں ہم ہے تو عمران خان کو گرفتار کرے۔