LIVE

زرداری پر الزامات، شیخ رشید نے بیان سے پیچھے ہٹ کر پھر بیان دے دیا

ویب ڈیسک
February 01, 2023
 

اپنے بیان پر قائم ہوں کہ عمران خان درست کہتا ہے آصف زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے: سابق وزیر/ فائل فوٹو

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے آصف زرداری پر لگائے گئے الزامات سے پیچھے ہٹنے کے بعد اگلے ہی روز بیان داغ دیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ’میں اپنے بیان پر قائم ہوں کہ عمران خان درست کہتا ہے آصف زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے، عمران خان کی جان کو شدید خطرات ہیں‘۔

انہوں نےکہا کہ ’ان کا منصوبہ عمران خان کونااہل اورمائنس کرنا ہے, 16 وزارتوں میں کچھ نہ ملا تو حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پرآگئی‘۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ’ میرے وکیل نعیم حیدرنے تھانے میں بیان جمع کرادیا جو پولیس لینے سے انکاری ہے‘۔