Time 01 فروری ، 2023
پاکستان

شیخ رشید، آصف زرداری پر لگائے الزامات سے پیچھے ہٹ گئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید، آصف زرداری پر لگائے ہوئے اپنے الزامات سے پیچھے ہٹ گئے۔

شیخ رشید کی جانب سے اسلام آباد کے آب پارہ تھانے میں جمع کروائے گئے جواب میں  کہا گیا ہے کہ آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کا خود سے کوئی الزام نہیں لگایا، عمران خان کے بیان کا حوالہ دیا تھا۔

پولیس کو جمع کروائے گئے اپنے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے پاس اس معاملے کے کوئی شواہد نہیں ہیں، نہ ہی میرا کوئی تعلق ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب کو مسترد کردیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا جائے گا، انہیں کل شام چار بجے پیش ہونے کا کہا جائے گا۔

مزید خبریں :