LIVE

دنیا میں جتنے بھی ٹورنامنٹ کھیل رہا ہوں سب قلندرز کی وجہ سے ہے: ڈیوڈ ویسا

ویب ڈیسک
February 02, 2023
 

دی فنیشر  کا لقب پانے والے جنوبی افریقی کرکٹر ڈیوڈ ویسا کا کہنا ہےکہ میرے کرکٹ کیرئیر میں ایک نئی روح پھونکنے پر ہمیشہ لاہور قلندرز کا شکرگزار رہوں گا۔

لاہور قلندرز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ڈیوڈ ویسا نے کہا کہ پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی سے خوداعتمادی بڑھی ہے، جب سے میں نے لاہور قلندرز کو جوائن کیا ہے میرے لیے ہر چیز اچھی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں میرا کیرئیر دوبارہ سے شروع کرنے میں پی ایس ایل پرفارمنس کا کردار اہم ہے، میں کہیں بھی اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہا تھا مگر پھر بھی لاہور قلندرز نے مجھ پر بھروسا کیا۔

کرکٹر کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے مجھے پی ایس ایل میں موقع دے کر مجھ پر اعتماد کیا، خوش قسمتی سے میں نے پہلے ہی میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور اب دنیا میں جتنے بھی ٹورنامنٹ کھیل رہا ہوں سب لاہور قلندرز کی وجہ سے ہے۔