LIVE

آخر کی بورڈ کے نیچے 'پاؤں' کیوں ہوتے ہیں؟

ویب ڈیسک
March 19, 2023
 

کیا آپ کو وجہ معلوم ہے / فائل فوٹو

اگر آپ روزانہ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر استعمال کرتے ہیں تو کی بورڈ کو بھی روز دیکھتے ہوں گے۔

مگر کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ آخر کی بورڈ کے نیچے 'پاؤں' کیوں ہوتے ہیں؟

کمپیوٹر استعمال کرنے والے کی بورڈ کے اس پاؤں سے بخوبی واقف ہوں گے، مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ آخر اس کا مقصد کیا ہوتا ہے؟

اسے کی بورڈ اسٹینڈ کہا جاتا ہے اور زیادہ تر افراد کے خیال میں اس کا مقصد کی بورڈ کا توازن بہتر کرنا ہوتا ہے۔

مگر یہ خیال غلط ہے اور یہ اسٹینڈ کی بورڈ کی افادیت کو زیادہ بہتر بنانے کے لیے بھی نہیں ہوتے، ان کا مقصد بالکل ہی منفرد ہے۔

درحقیقت اس فیچر کا مقصد کی بورڈ کی کیز (keys) کو زیادہ آسانی سے دیکھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

اس اسٹینڈ کو کھولنے سے کی بورڈ پر ٹائپ کرنے والے افراد کو کیز زیادہ آسانی سے نظر آتی ہیں، مگر اسے بند رکھنے سے بھی کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔

ماہرین کے مطابق بہتر ہے کہ اسٹینڈ کے بغیر کی بورڈ استعمال کریں کیونکہ اس پر ٹائپنگ کرنے سے کلائی پر دباؤ نہیں بڑھتا۔