خلا سے پاکستان کے مختلف حصے کیسے نظر آتے ہیں؟

اس میں پاکستان اور بھارت کو دکھایا گیا ہے / فوٹو بشکریہ ناسا
اس میں پاکستان اور بھارت کو دکھایا گیا ہے / فوٹو بشکریہ ناسا

انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) نے گزشتہ برسوں کے دوران خلا سے ہماری دنیا کی متعدد دنگ کر دینے والی تصاویر کھینچی ہیں۔

زمین کی سطح سے لگ بھگ 250 میل اوپر واقع آئی ایس ایس سے ہمارا یہ بڑا سیارہ کافی چھوٹا نظر آتا ہے۔

مگر پھر بھی آئی ایس ایس نے ایسی متعدد تصاویر کھینچی ہیں جو ہمارے سیارے کی خوبصورتی کو واضح کرتے ہیں۔

آئی ایس ایس نے خلا سے بھی پاکستان کی کئی تصاویر کھینچی ہیں جن میں سے چند آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

کراچی

خلا سے رات کو کراچی ایسا نظر آتا ہے / فوٹو بشکریہ ناسا
خلا سے رات کو کراچی ایسا نظر آتا ہے / فوٹو بشکریہ ناسا

یہ تصویر ناسا کی ویب سائٹ پر جنوری 2021 کو پوسٹ کی گئی تھی۔

جب یہ تصویر کھینچی گئی تو آئی ایس ایس کراچی کے ساحلی حصے کے 261 میل اوپر پرواز کر رہا تھا اور اس موقع پر کراچی کی روشنیوں کی یہ تصویر کھینچی گئی۔

رات کے وقت پاکستان اور بھارت

یہ تصویر ستمبر 2021 کی ہے / فوٹو بشکریہ ناسا
یہ تصویر ستمبر 2021 کی ہے / فوٹو بشکریہ ناسا

ستمبر 2021 کی اس تصویر میں پاکستان اور بھارت کے شہروں کی روشنیوں کو آئی ایس ایس نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

ایک اور رات میں لی گئی تصویر

یہ مارچ 2020 کی تصویر ہے / فوٹو بشکریہ ناسا
یہ مارچ 2020 کی تصویر ہے / فوٹو بشکریہ ناسا

پاکستان اور بھارت کے اوپر آئی ایس ایس نے یہ تصویر مارچ 2020 میں کھینچی تھی۔

پاکستان اور شمالی بھارت کی تصویر

یہ اگست 2020 کی تصویر ہے / فوٹو بشکریہ ناسا
یہ اگست 2020 کی تصویر ہے / فوٹو بشکریہ ناسا

آئی ایس ایس نے یہ تصویر اگست 2020 میں کھینچی تھی جس میں رات کے وقت پاکستان اور شمالی بھارت کے روشن حصوں کو دکھایا گیا ہے۔

پاک بھارت سرحد

پاکستان کی ایک اور تصویر / فوٹو بشکریہ ناسا
پاکستان کی ایک اور تصویر / فوٹو بشکریہ ناسا

یہ اگست 2011 کی تصویر ہے جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد کو نارنجی رنگ کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

درحقیقت یہ نارنجی رنگ فلڈ لائٹس کا ہے جو دونوں ممالک کی سرحدی لکیر پر روشن کی جاتی ہیں۔

اسلام آباد

یہ نومبر 2003 کی تصویر ہے / فوٹو بشکریہ ناسا
یہ نومبر 2003 کی تصویر ہے / فوٹو بشکریہ ناسا

یہ تصویر نومبر 2003 کی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کو دکھایا گیا ہے۔

مزید خبریں :