LIVE

محمد خان بھٹی کا عدالتی شخصیات پر پی ٹی آئی کی حمایت کا الزام، ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک
March 21, 2023
 

سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویزالٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ بعض اہم عدالتی شخصیات پر پی ٹی آئی کی حمایت کا الزام لگا رہے ہیں۔

ویڈیو  میں محمد خان بھٹی کا کہنا ہے کہ ایک عدالتی شخصیت کے دو بیٹے کرپشن کر رہے ہیں، پرویز الٰہی نے کہا یہ حق میں فیصلے کراتے ہیں، اِن کا کام رکنا نہیں چاہیے۔

محمد خان بھٹی سے سوال کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کیسے مینج ہورہی ہے؟ اس پر انہوں جواب دیا کہ لاہور ہائیکورٹ علی افضل ساہی کے ذمے ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزا لٰہی نے اپنے سابق پرنسپل سیکرٹری کے ویڈیو بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ نامعلوم افراد کے ذریعے اٹھاکرمرضی کا بیان لینا وتیرہ بن چکا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور شریف خاندان چاہتاہے ججز  ان کے دباؤ میں رہیں، شریف خاندان سمجھتا ہے کہ جو فیصلے ان کے حق میں صرف وہی ٹھیک ہیں۔