LIVE

توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی نیب میں پیش نہ ہوئے

ویب ڈیسک
March 21, 2023
 

نیب راولپنڈی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو آج توشہ خانہ کیس میں طلب کررکھا تھا— فوٹو:فائل

سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی توشہ خانہ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش نہ ہوئے۔

نیب راولپنڈی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو آج توشہ خانہ کیس میں طلب کررکھا تھا اور اس حوالے سے سکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے تھے۔

تاہم عمران خان اور بشریٰ بی بی نیب میں پیش نہیں ہوئے۔ نیب ٹیم نے گزشتہ روز زمان پارک پہنچ کر نوٹس کی تعمیل کرائی تھی۔