LIVE

چارسدہ: مفت سرکاری آٹےکی تقسیم کے دوران بھگدڑ نے ایک اور شخص کی جان لے لی

ویب ڈیسک
March 23, 2023
 

فوٹو: اسکرین گریب /فیس بک

چارسدہ میں مفت سرکاری آٹےکی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق چارسدہ کے سستا بازار میں مفت سرکاری آٹےکی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔

بھگدڑ  اور دھکم پیل سے متعدد  افراد  زخمی ہوئے، چار  زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ بازار  میں آٹےکی تقسیم کےدوران ضلعی انتظامیہ کاکوئی اہلکار موجود نہیں تھا،جس کی وجہ سے بدنظمی ہوئی۔