بہاولپور: مفت سرکاری آٹےکی تقسیم کےدوران بھگدڑ سے7 خواتین زخمی ہوگئیں

فوٹو: اسکرین گریب/ ٹوئٹر
فوٹو: اسکرین گریب/ ٹوئٹر

بہاولپور میں مفت آٹا سیل پوائنٹ پر آٹےکی تقسیم کےدوران بھگدڑ کی وجہ سے7 خواتین زخمی ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ  واقعہ بہاولپور کے  علاقے حاصل پور  بلدیہ روڈ پرپیش آیا جہاں حکومت کی جانب سے بنائے گئے  مفت آٹا سیل پوائنٹ پر  آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی دیکھنے میں آئی۔

بدنظمی کے باعث بھگدڑ مچ گئی، دھکم پیل کے نتیجے میں 7 خواتین زخمی ہوگئیں، ایک خاتون کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال حاصل پور منتقل کردیا گیا ہے۔


خیال رہے کہ ضلع بہاولپور میں مفت آٹے کی تقسیم کے لیے حکومت کی جانب 51 پوائنٹس قائم کیےگئے ہیں جہاں سخت گرمی میں شہریوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، لائن میں زیادہ تر خواتین موجود ہیں۔


مزید خبریں :