LIVE

بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ کورونا میں مبتلا

ویب ڈیسک
March 24, 2023
 

ٹوئٹر پر پرانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پوجا بھٹ نے لکھا کہ ٹھیک تین سال بعد آج میں پہلی مرتبہ کورونا کا شکار ہو گئی ہوں — فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔

 اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداحوں سے کورونا کا شکار ہونے کی خبر شیئر کرتے ہوئے انہیں ماسک پہننے کا مشورہ دیدیا۔

پوجا بھٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پروفیسر اشوک سوائن کی جانب سے شیئر کی گئی پرانی ویڈیو ری ٹوئٹ کردی جس میں گلیوں میں کھیلتے ہوئے بچے اور کچھ لوگ برتن بجا کر کورونا کو بھگانے کے کوششیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔

اپنی ویڈیو کے کیپشن میں پروفیسر اشوک سوائن نے لکھا تھا کہ تین سال پہلے آج ہی کے دن بھارتی شہری وزیر اعظم نریندر مودی کے مشورے پر برتن بجا کر کورونا کو ملک سے بگھانے کی کوششیں کرتے ہوئے۔

اسی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے پوجا بھٹ نے لکھا کہ اور اس کے ٹھیک تین سال بعد آج میں پہلی مرتبہ کورونا کا شکار ہو گئی ہوں۔

انہوں نے مداحوں کو ماسک پہننے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ احتیاط کریں کیونکہ کورونا اب بھی موجود ہے اور آپ مکمل ویکسی نیشن کے باوجود بھی اس کا شکار ہو سکتے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے کہ میں جلد واپس آجاؤں گی۔