LIVE

سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کی کمی

ویب ڈیسک
March 25, 2023
 

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت 19 ڈالر کمی کے بعد 1929 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ فوٹو فائل

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کی کمی دیکھنے میں آئی۔

گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 5600 روپے کا اضافہ ہوا تھا تاہم آج سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 1543 روپے کم ہوا ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت کمی کے بعد 2 لاکھ 5 ہزار 700 روپےہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونا ایک لاکھ 61 ہزار 658 روپے کا ہو  گیا ہے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت 19 ڈالر کمی کے بعد 1929 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔