Geo News
Geo News

Time 24 مارچ ، 2023
کاروبار

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 58 ڈالر بڑھ کر 1997 ڈالر فی اونس ہے۔فوٹو فائل
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 58 ڈالر بڑھ کر 1997 ڈالر فی اونس ہے۔فوٹو فائل

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5600 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 7 ہزار 500 روپے ہو گیا ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 58 ڈالر بڑھ کر 1997 ڈالر فی اونس ہے۔