LIVE

عمران نیازی ہمیشہ شوشا اور لوگوں کے جذبات کو ابھارنے کیلئے جملے بازی کے ماہر رہے ہیں: وزیراعظم

ویب ڈیسک
March 26, 2023
 

قوم عمران خان سے ان کے دور اقتدار میں وفاق اور صوبائی سطح پر بدترین کارکردگی پر سوال کرنے پر حق بجانب ہے: شہباز شریف، فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی ہمیشہ سے شوشا، دکھاوے اور لوگوں کے جذبات کو ابھارنے کے لیے جملے بازی کے ماہر رہے ہیں۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا قوم عمران خان سے ان کے دور اقتدار میں وفاق اور صوبائی سطح پر بدترین کارکردگی پر سوال کرنے پر حق بجانب ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا آج کے سیاسی، گورننس اور معاشی چیلنجز کی جڑیں عمران خان کے دور اقتدار کی ناکام پالیسیوں تک جاتی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ کیا تھا جس میں انہوں نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔