LIVE

راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو 6 اپریل تک جواب دینے کی مہلت

شاہدحسین
March 29, 2023
 

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت کی/ فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے خلاف درخواست پرجواب جمع کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو 6 اپریل تک کی مہلت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

وکیل درخواست گزارنے کہا کہ راجہ ریاض کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اس لیے وہ اپوزیشن لیڈر نہیں بن سکتے، پی ٹی آئی ارکان کے مستعفی ہونےکے بعد راجہ ریاض کو 20 ایم این ایز کی بنیاد پر اپوزیشن لیڈر بنایا گیا، عدالت کسی بھی غیر آئینی کام پر حکم جاری کر سکتی ہے لہٰذا عدالت راجہ ریاض کی تقرری غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دے۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرانے کے لیے 6 اپریل تک کی مہلت دے دی۔