LIVE

چین سے 2 ارب ڈالرز کی رقم رول اوور ہوگئی، اسحاق ڈار نے تصدیق کردی

ویب ڈیسک
March 31, 2023
 

پاکستان کا چین کے ساتھ سیف ڈپازٹ اور کمرشل بینکس سے بزنس ہے: وزیر خزانہ کا سینیٹ میں اظہار خیال— فوٹو:فائل

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ چین سے دو ارب ڈالرز کی رقم رول اوور ہوگئی۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا چین کے ساتھ سیف ڈپازٹ اور کمرشل بینکس سے بزنس ہے، دو ارب ڈالرز 23 مارچ کو رول اوور ہونے تھے۔

انہوں نے کہا کہ  اس بات کی تصدیق کرنے میں خوشی ہے یہ رقم رول اوور ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ روزنامہ جنگ کے نمائندے مہتاب حیدر نے 23 مارچ کو ہی خبر دے دی تھی کہ پاکستانی حکام نے چین کی جانب سے دو ارب ڈالرز سیف ڈپازٹ میں ملنے کی تصدیق کردی ہے۔