LIVE

منصور رانا نے پاکستان شاہینز کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کر لی

سہیل عمران
April 01, 2023
 

منصور رانا کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہینز کے ساتھ زمبابوے جانے کی پیشکش تھی— فوٹو: فائل

لاہور  : پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر منصور رانا نے پاکستان شاہینز کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کر لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منصور رانا کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  نے شاہینز کے ساتھ زمبابوے جانے کی پیشکش تھی لیکن انہوں نے معذرت کرلی۔

اب پاکستان شاہینز کی منیجمنٹ کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ منصور رانا لاہور قلندرز  ہائی پرفارمنس سینٹر کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔ منصور رانا کو افغانستان کیخلاف سیریز کیلئے بھی منیجر برقرار رکھا گیا تھا۔

پی سی بی نے منیجر کے عہدے کیلئے اشتہار دے رکھا ہے، پی سی بی قومی ٹیم کے منیجر کیلئے ریحان الحق کی خدمات حاصل کر رہا ہے، منصور  رانا کو  پی سی بی نے پاکستان شاہینز کا منیجر بنانے کا فیصلہ کیا تھا ۔