کھیل
Time 28 مارچ ، 2023

پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹیم منیجر کی تلاش

پی سی بی نے ٹیم منیجر کے ساتھ مینجر اینالیٹکس اور ٹیم اسٹریٹجی کی تعیناتی کا فیصلہ بھی کیا ہے— فوٹو: فائل
پی سی بی نے ٹیم منیجر کے ساتھ مینجر اینالیٹکس اور ٹیم اسٹریٹجی کی تعیناتی کا فیصلہ بھی کیا ہے— فوٹو: فائل

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ٹیم منیجر کی تلاش ہے جس کیلئے بورڈ نے اشتہار دے رکھا ہے۔

پی سی بی نے ٹیم منیجر کے ساتھ مینجر اینالیٹکس اور ٹیم اسٹریٹجی کی تعیناتی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

افغانستان کے خلاف سیریز کیلئے منصور رانا کو ہی یہ ذمہ داریاں سونپی گئیں تھیں تاہم اب ٹیم منیجر اور منیجر اسٹریٹجی کیلئے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی ایک فرنچائز کے عہدیدار مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحان الحق اور حسن چیمہ کو ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ لیگ کمشنر،  ڈائریکٹر ایچ آر اینڈایڈ منسٹریشن، ہیڈ آف ٹکٹنگ کی تلاش کیلئے بھی اشتہار دیا گیا ہے۔

اشتہار میں کوالیفائیڈ خواتین امیدواروں سے درخواست دینے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 8 کیلئے نائلہ بھٹی نے لیگ کمشنر کے فرائض انجام دیے، ہیڈ آف ٹکٹنگ اینڈ ہاسپیٹیلیٹی کی ذمہ داریاں مہوش عمر نبھا رہی ہیں۔

خیام قیصر منیجمنٹ کمیٹی کے دور میں دوبارہ ڈائریکٹر ایچ آر اینڈایڈ منسٹریشن ہیں۔

اشتہار کے مطابق خواہشمند امیدوار 6 اپریل تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

مزید خبریں :