LIVE

دو دہائیوں سے پی سی بی میں خدمات انجام دینے والے ذاکر خان مزید ایک ماہ کام کرینگے

سہیل عمران
April 01, 2023
 

ڈائریکٹر کرکٹ ذاکر خان کی مدت ملازمت تین اپریل کو ختم ہو رہی ہے، ریٹائرمنٹ کے بعد ذاکر خان مزید ایک ماہ کے معاہدے پر کام کریں گے— فوٹو: فائل

لاہور : ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں مزید ایک ماہ کا کنٹریکٹ مل گیا۔

ڈائریکٹر کرکٹ ذاکر خان کی مدت ملازمت تین اپریل کو ختم ہو رہی ہے، ریٹائرمنٹ کے بعد ذاکر خان مزید ایک ماہ کے معاہدے پر کام کریں گے۔

ذاکر خان دو دہائیوں سے زائد عرصے سے پی سی بی میں خدمات انجام دے رہے ہیں، انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے ہر دور میں بھرپور کام کیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی وجہ سے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کو مزید ایک ماہ کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔